: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ،18فروری(ایجنسی) امریکی صدر باراک اوباما رواں برس مارچ میں کیوبا کا دورہ کریں گے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آئندہ دنوں میں اس دورے کی تفصیلات عام کر دی جائیں گی۔ اوباما نوّے برس بعد ایسے
پہلے امریکی صدر ہوں گے، جو کیوبا جائیں گے۔ سن 1961 میں سرد جنگ کی وجہ سے واشنگٹن نے ہوانا سے تعلقات منقطع کرتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ تعلقات کی بحالی کا عمل گزشتہ برس سے شروع ہوا ہے۔ حالیہ مہینوں کے دوران ان دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔